اسلام آباد+ احمدیار(صباح نیوز) ورلڈ انفارمیشن ڈویلپمنٹ ڈے آج 24 اکتوبر بروز منگل کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے زیراہتمام ملک بھر میں سیمینارز اور تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس کا مقصد معلومات کے جدید ذرائع تشہیر، عوامی رائے کے اظہار میں حائل رکاٹوں کو دورکرنا اور ان مسائل کے حل کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے زیراہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے بچائو کا دن آج 24 اکتوبر بروز منگل کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں آگاہی واکس اور تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس کا مقصد پولیو مرض سے بچائو کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔