لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ق) کی سابق ایم پی اے آمنہ الفت کی ڈگری منسوخ کرنے کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔فاضل عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فاضل عدالت نے آمنہ الفت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے آمنہ الفت کی ڈگری منسوخی کا حکم غیر قانونی قرار دیدیا۔ فیصلہ میں کہا گیاکہ پنجاب یونیورسٹی کو 21 برس بعد درخواستگزار کی ڈگری پر اعتراض یاد آیا، یونیورسٹی کو تین برس تک کسی بھی ڈگری پر اعتراض کا حق حاصل ہے، درخواست گزار نے عدالت کو بتایاتھاکہ 1992 کی بی اے کی ڈگری کو منسوخ کیا گیا جو یونیورسٹی کو اختیار نہیں تھا لہذا عدالت یونیورسٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔