مری(نامہ نگار خصوصی )یونین کونسل پوٹھہ شریف کے رہائشی کاشف محمودعباسی جس کاگھر گذشتہ سال کی بارشوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہوگیاتھا اوروہ بے گھر ہوکرٹینٹ لگاکرگزارہ کررہاہے نے متعدد بارمالی امدادکے لیے حکومتی دروازوں پردستک دی لیکن اس کی کہیں بھی شنوائی نہیں ہوئی اس نے تنگ آکر تباہ حال گھرمیں ہی پناہ لی لیکن وہ مکان مکمل طورپرزمین بوس ہوگیا ہے ۔اس امرپرمسلم لیگ ن علماء ونگ مری کے صدرقاری ارفاق عباسی نے شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی سے مطالبہ کیاہے کہ متاثرہ شخص کاشف محمود کے گھرکاسروے کرواکراس کی فوری مالی مددکی کی جائے ورنہ سخت سردی میں اس کے خاندان کاگزارہ انتہائی مشکل ہوگا۔
لینڈ سلا ئیڈ نگ سے متاثرہ کاشف محمودعباسی کی مالی امداد کا مطالبہ
Oct 24, 2017