زون تھری میں غیر قانونی نارتھ ریجن ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف ناکام آپریشن

اسلام آباد( وقائع نگار) سی ڈی اے نے زون تھری میں قائم غیر قانونی نارتھ ریج ہائوسنگ سوسائٹی کے خلاف ناکام آپریشن کیا ہے جس میں قابضین سے زمین وہگزار نہیں کروائی جاسکی ہے گزشتہ روز زون تھری سے سرکاری اراضی پر قائم کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں ایک مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، بلڈنگ کنٹرول II-، انوائرنمنٹ،لینڈ و بحالیات ڈائریکٹوریٹ کے عملے کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے اور سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے نے بھی اس آپریشن میں حصہ لیا جبکہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود رہی۔ انفورسمنٹ کے 200 اہلکاروں سمیت ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کی بھاری مشینری کو بھی تعینات کیا گیا تاہم تمام تر کاروائی کے باوجود سی ڈی اے ایک انچ اراضی بھی بااثرقابضین سے واپس نہیں لے سکا ہے ۔ یہ سکیم اسلام آباد کے سیکٹر D-12سے ملحقہ علا قے میںغیر قا نونی طور پر سرکاری ارا ضی پر تعمیر کی گئی ہے اور اس علا قے میں اسلام آباد کے زوننگ ریگولیشن کے مطا بق کسی قسم کی تعمیرات کی اجا زت نہیں ہے۔ تاہم سی ڈی اے زوننگ ریگولیشن کی خلاف ورزی میں یہاں تعمیرات کا سلسلہ جا ری تھا اور اس سلسلے کو روکنے کے لئے ایک آپریشن کا با قا عدہ آغاز کیا یا ہے۔ ۔غیر قانونی ہائوسنگ سکیم نارتھ ریج کے خلاف اس آپریشن پر کچھ عناصر نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی تاہم انفورسمنٹ کے عملے نے ہٹ نما کمرے بلڈوزر کے ذریعے مسمار کیے جبکہ سوسائٹی کے تمام بورڈ بھی اتار نے کے ساتھ ساتھ اس سوسائٹی کو سیکٹر D-12 سے داخلی رستہ بھی گڑھے کھود کر بند کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن