اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر کے گریڈ 19 اور 20 کے 7 افسروں نے تبادلہ کے بعد نئے مناصب کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 20 کی افسر لیلیٰ غفور نے کمشنر لاہور کارپوریٹ‘ سیدہ نورین زہرا کمشنر ایل ٹی یو لاہور‘ گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر محمد اطہر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان‘ خرم علی قادری نے سیکرٹری ایف بی آر‘ فرزانہ الطاف نے ایڈیشنل کمشنر کراچی کے منصب کا چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 20 کے افسر واصف علی میمن نے ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کا چارج سنبھال لیا۔
;;ایف بی آر کے 7 افسروں نے تبادلوں کے بعد نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں
Oct 24, 2017