ملتان (خبر نگار خصوصی) میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے گزشتہ روز مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال چیک کی قبرستان بی بی پاک دامن سے ملحقہ آبادیوں میں ناقص صفائی پر میئر نے اسسٹنٹ سینیٹیشن آفیسر بلال حسین بھٹہ کو عہدے سے ہٹا کر انکوائری کرنے کا حکم دیا اور ان کے عہدے کا چارج اے ایس او سجاد حسین بھٹہ کو دے دیا گیا میئر نے شاہ شمس کالونی ، یعقوب ٹائون ، سنٹرل جیل روڈ طوطل پورہ پل شیدی لال کا دورہ کیا ۔
میئر نوید الحق کا مختلف علاقوں کا دورہ ، قبرستان بی بی پاک دامن سے ملحقہ آبادیوں میں ناقص صفائی پر اسسٹنٹ سینیٹیشن آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا
Oct 24, 2017