پاکستان امریکا بزنس کونسل کے بانی چیئرمین اور جنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم ”سارک“ کے چیمبرز کے نائب صدر افتخار علی ملک نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان کو خوش آمدید کہا

Oct 24, 2017

لاہور ( کامرس رپورٹر ) پاکستان امریکا بزنس کونسل کے بانی چیئرمین اور جنوبی ایشیائی ملکوں کی تنظیم ”سارک“ کے چیمبرز کے نائب صدر افتخار علی ملک نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان کو خوش آمدید کہا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار علی ملک نے کہا کہ کینیڈین خاندان کی طالبان سے رہائی کے بعد پاکستان کے بارے میں امریکی قیادت کی سوچ میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور امید ہے کہ دونوں ملک جنوبی ایشیا بالخصوص افغانستان اور بھارت کے متنازعہ امور کے بارے میں جامع اور حقیقت پر مبنی سوچ کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے بات چیت کا عمل واحد راستہ ہے اور توقع ہے کہ دونوں دوست ملک علاقے میں امن، استحکام اور اقتصادی خوشحالی جسے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے تعمیری سوچ کا مظاہرہ کریں گے۔

افتخار علی ملک نے کہا کہ پاکستان بارے یہ سوچ کہ وہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مخلص نہیں حقیقت کے خلاف ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 75000 سے زیادہ پاکستانی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں