طالبات سے سردبانے‘ صفائی کرانے کا معاملہ‘ محکمہ نے اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے ذمہ دار ٹیچرز کی بجائے ہیڈمسٹریس کو معطل کر دیا

بورے والا(نامہ نگار)بورے والا کی نواحی آبادی مدینہ کالونی میں واقع گورنمنٹ ایم سی گرلز پرائمری سکول میں طالبات کو پڑھائی کی بجائے بااثر معلمات کی جانب سے پائوں دبانے،سرکو دبانے اور جھاڑو سے سکول کی باقاعدہ صفائی کروانے کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری تھا جس پر سکول کی ہیڈ مسٹریس نے انہیں روکا تو وہ اُسکے خلاف ہو گئیں اور اُسے انتظامی امور میں مفلوج کرکے رکھ دیا جس پر ہیڈ مسٹریس مس نعیمہ اختر نے اسکی تحریری شکایت محکمہ کے حکام کو کر دی۔ اس حوالہ سے میڈیا میں خبریں بھی نشر ہوئیں جس پر محکمہ کے حکام نے اپنی اس ناکامی اور محکمہ کی بدنامی پر پردہ ڈالنے کے لیے ذمہ دار ٹیچرز کے خلاف کارروائی کی بجائے شکایت کرنے والی ہیڈ مسٹریس کو قربانی کا بکرا بناتے ہوئے اُسے معطل کر دیا۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری تعلیم سکولز سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن