اسرائیل جرمنی سے 3 آبدوزیں خریدے گا، معاہدے پر دستخط

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) جرمنی اسرائیل کو 3 آبدوزیں فروخت کرے گا۔ اس سلسلہ میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا اس اقدام کی یہودی ریاست کے لئے سٹرٹیجک اہمیت ہے۔ صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا میمورنڈم پر دونوں ممالک کے دستخط خوش آئند ہیں۔ اس سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ہماری سکیورٹی کے لئے دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ کرپشن سکینڈل کی خبر سامنے آنے پر اس معاہدے پر مذاکرات 3 ماہ کے لئے معطل کر دئیے گئے تھے۔ خارجہ ملٹری ماہرین کے مطابق ان آبدوزوں پر جوہری میزائل نصب ہوں گے۔ ایران کی جاسوسی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن