سٹاک مارکیٹ ریلیف پیکیج پروزیراعظم کو رپورٹ پیش

Oct 24, 2017

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ ریلیف پیکیج پروزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے، ویر اعظم جلد پیکیج پر عمل درآمد کا حکم دیں گے۔اس ضمن میں گورنرسندھ محمد زبیر نے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ ریلیف پیکیج پروزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ بروکرز کی مشاورت سے مکمل کی گئی ہے، وزیراعظم جلد پیکیج پر عمل درآمد کا حکم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی سمت درست ہے، اتار چڑھائو معمول ہے، 29 اکتوبر کواعلی سطح کا وفد روڈ شو میں شرکت کے لیے امریکا جائے گا جس کی وجہ سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔

مزیدخبریں