کراچی(کامرس رپورٹر) اوریکل ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیری ایلسن نے سیکنڈ جنریشن کلائوڈ جو کاروباری اور دیگر اداروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی حامل ہے پیش کردیا ہے جو مارکیٹ میں موجود کسی بھی دیگر کلائوڈ سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ جنریشن کلائوڈایک دہائی پرانی ٹیکنالوجی پر کام کرتے ہیں جبکہ سیکنڈ جنریشن کلائوڈ نئی ٹیکنالوجی ہے اور یہ خاص طور پر اداروں کے انتہائی اہم کاروبار معاملات کو انتہائی اعلیٰ ترین سیکورٹی کے ساتھ چلانے میں معاونت فراہم کرتے ہیں اور اس میں بے مثال آرکیٹیکچر اور دیگر خوبیاں ہیں۔ اس کی بے مثال سیکورٹی، کارکردگی، کاروباری لاگت میں کمی اس کی مزید خوبیاں ہیں۔ اوریکل سیکنڈ جنریشن کلائوڈ اوریکل آٹونومس ڈیٹا بیس پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے جو انڈسٹری کا پہلا جدید ترین خود امور انجام دینے والا ڈیٹا بیس ہے۔