پولیس نے منشا بم کے سرپرستوں اور پارٹنرز کا بھی ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا

Oct 24, 2018

لاہور (نامہ نگار) پولیس نے گرفتار قبضہ گروپ کے سرغنہ منشاء بم کے سرپرستوں اور پارٹنرز کا بھی ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ سے منشاء بم اور اسکے اہل خانہ کی جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ منشاء بم سے پولیس کی تفتیش کے دوران یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وہ 8 سے زائد بااثر افراد کے زیرسایہ کام کرتا تھا۔ منشاء بم کی 80 کنال اراضی کے علاوہ اور بھی ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے اور یہ بھی پتہ چلایا جا رہا ہے کہ منشاء بم کس کس کیلئے کام کرتا تھا۔

مزیدخبریں