سپیکر پنجاب اسمبلی کو غیرجانبدارانہ کردار ادا کرنا چاہئے، اجلاس کی تصویر میں ہیر پھیر کی گئی: ملک محمد احمد خان

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو غیر جانبداری کا کردار ادا کرنا چاہئے‘ شہباز شریف کو ثبوت نہ ہونے کے باوجود گرفتار کیا گیا‘ ہم چاہتے ہیں اسمبلی کے معاملات بہتر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کی جو تصویر جاری کی گئی اس میں ہیر پھیر کی گئی۔ اسمبلی معاملات کو ایسے چلانا غیر مناسب ہے سپیکر کو سیاسی عمل سے پاک ہونا چاہئے۔ حکومت اپنے بوجھ تلے خود دبتی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن