ای آر پی سسٹم سے آئیسکو کوآر ڈینشن میںبہتری آئے گی ،باسط زمان

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ ای آر پی ڈیٹاسینٹر کے قیام اور اس سسٹم کی کامیاب تنصیب اور آزمائش سے آئیسکو بطور کمپنی ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے جس کی بدولت آئیسکو کے تمام پیشہ تر ورانہ امور کی انجام دہی میںجدت اور تمام ڈائریکٹوریٹس کے مابین باہمی کوآر ڈینشن میںبہتری آئے گی ، اس کا تمام ترکریڈٹ آئیسکو کی سنئیر مینجمنٹ بالخصوص ڈی جی ( آئی ایس) خالد مسعود اور انکی ٹیم کو جاتا ہے جن کی انتھک کاوشوں کی بدولت ای آر پی سسٹم کا آئیسکو میں آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آئیسکو چیف نے آئیسکوہیڈ آفس میں ای آر پی(ERP) ڈیٹا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) کے ترجمان کے مطابق کمپنی کی انفرادی اور تکنیکی ضروریات اور افعال کو خودکار نظام کے تحت سرانجام دینے کیلئے آئیسکو نے ای آرپی کے جدید سسٹم کو اپنا کرآٹو میشن کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے جو سال کے 365دن بغیر کسی وقفے کے اپناکام کریگا۔ ای آر پی ڈیٹا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر جنر ل ( آئی ایس)خالد مسعود نے کہا ای آر پی سسٹم کے ذریعے آٹو میشن کی طرف ہمارا پہلا قدم ہے۔

ای پیپر دی نیشن