ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باو¿لنگ کوچ اظہر محمود کی ایک ایک نوکری خطرے میں پڑ گئی

Oct 24, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوہری ذمہ دارےاں سر انجام دےنے والے کوچز اور سلےکٹرز کے معاملات کا از سر نو جائزہ لےنے کا فےصلہ کےا ہے ۔اس ضمن مےںقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باو¿لنگ کوچ اظہر محمود کی ایک ایک نوکری خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ اگر مفادات کا ٹکراو پاکستان کو نقصان پہنچا رہا ہوا تو اس پر ایکشن لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بناءپر چےف سلےکٹر انضمام الحق کو ایک فرنچائز سے وابستہ ہونے پر پی ایس ایل ڈرافٹ سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا تھا جبکہ سلےکشن کمےٹی کے رکن توصیف احمد کو بھی ایک فرنچائز کی کوچنگ سٹاف میں شامل ہونے کی وجہ سے ڈرافٹ سلیکشن کمیٹی میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ اس ضمن مےںچیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کوچز مکی آرتھر اور اظہر محمود ایک پی ایس ایل فرنچائز سے بھی وابستہ ہیں قومی کوچز کو دوہری زمہ داریاں نہیں سنبھالنی چاہیئں ۔ لوگوں کے معاہدے پہلے ہو چکے جنہیں راتوں رات ختم نہیں کیا جاسکتا لےکن دوہری ذمہ داریوں کے حوالے سے معاملے کا کیس ٹو کےس جائزہ لیا جائے گا اوراگر اس وجہ سے پاکستان کرکٹ کا نقصان ہو رہا ہے تو ایکشن لیا جائے گا۔

مزیدخبریں