لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، دفتری امور اور سپورٹس کے جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ‘ ندیم سرور نے سپورٹس پالیسی جلد ازجلد تیار کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب لانے کیلئے سپورٹس کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا، صوبہ بھر میں سپورٹس کی مزید جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اہم اقدامات کئے جائیں گے۔
ڈی جی کی زیر صدارت اجلاس سپورٹس پالیسی جلد تیار کرنے کی ہدایت
Oct 24, 2018