لاہور(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے سپر سٹار رومن رینز اچانک اپنے ٹائٹل سے دستبردار ہوگئے اور عارضی طور پر کھیل کو بھی خیرباد کہہ دیا۔ایک روز قبل ڈبلیو ڈبلیو ای را کے ایونٹ میں ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن رومن رینز نے انکشاف کیا کہ انہیں لیوکیمیا کا مرض لاحق ہے،واضح رہے کہ یہ بیماری کینسر کی ایک قسم ہے جس کی وجہ سے خون اور بون میرو متاثر ہوتے ہیں۔