نندی پور پاور پراجیکٹ ، پرویز اشرف اور بابر اعوان پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد، لاہور (نا مہ نگار+ اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد کی احتساب عدالت میںنندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سمیت 7ملزمان پرآج فرد جرم عائد کی جائیگی جبکہ راجہ پرویز اشرف کی طرف سے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائرپر نیب پراسیکیوٹر دلائل دیں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر2کے جج محمد ارشد ملک آج نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف اور بابر اعوان سمیت 7ملزمان کیخلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کی سماعت کریں گے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریفرنس کی نقول ملزمان کے حوالے کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیاتھا۔سماعت کے دوران راجہ پرویز اشرف نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کیا تھا۔واضح رہے 18 ستمبر کو احتساب عدالت نے نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ریفرنس میں شامل دیگر ملزمان میں سابق سیکرٹری قانون جسٹس(ر)ریاض کیانی اور مسعود چشتی، پانی اور بجلی کے سابق سیکرٹری شاہد رفیع ور وزارت قانون، وزارت پانی و توانائی کے کچھ عہدیدار بھی شامل ہیں۔قبل ازیں نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیے جانے کے بعد بابر اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دوسری طرف لاہور میں احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں ڈیزل کی خورد برد کے کیس کی سماعت کرتے خورد برد کے الزامات میں ملوث چار ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ نیب لاہورنے ملزمان کو گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش کیا، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی واضح رہے کہ نندی پور پراجیکٹ سے متعلق مقدمے میں جنید عباس اور رانا مہتاب سمیت دیگر دو ملزمان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...