نسیم وکی نے بغیر اداکاراﺅں کے ڈرامہ پیش کرنے کا دعویٰ کردیا

ملتان(نیوزرپورٹر) کامیڈینز کے بل بوتے ڈرامہ کامیاب کرنے والے اداکار نسیم وکی نے اگلی مرتبہ بغیر اداکاراﺅں کے ڈرامہ پیش کرنے کا دعویٰ کردیا ہے بابر تھیٹر پر رواں ہفتے پیش کئے جانے والے ڈرامے کھٹی میٹھی محبت کے مصنف وہدایتکار نسیم وکی لاہور اور ملتان کے کامڈین پر مشتمل ڈرامہ ٹیم کے ساتھ ڈرامے کی نمائش کررہے ہیں مرکزی کامڈین میں آغاماجد، سلیم البیلاہنی البیلا، سجاد شوکی اور شان بیلہ شامل ہیں شاندار کامڈین کی بدولت شائقین کی بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے پہنچ رہی ہے اس حوالے سے اداکار نسیم وکی نے کہاہے کہ وہ بہت جلد ملتان میں بغیر اداکاراﺅں کے ڈرامہ پیش کریں گے جس میں لڑکیوں کا کردار بھی کامڈین سی ہی کرایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن