روس‘ چین پر دبائو ڈالنے کیلئے جوہری اسلحہ میں اضافہ کریں گے: ٹرمپ

واشنگٹن / ماسکو (اے پی پی‘ این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک روس اور چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنے جوہری اسلحے میں اضافہ کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا امریکہ ہتھیار تیار کرتا رہے گا۔ روسی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیو نے کہا کہ روس امریکہ سے بات چیت کرنے کو تیار ہے تاکہ آئی این ایف معاہدے کے حوالے سے مشترکہ شکایات کو دور کیا جا سکے۔ نکولائی پیٹروشیو اگر امریکہ نے مزید ہتھیار تیار کیے تو وہ بھی خاموشی سے نہیں بیٹھے گا،اگر امریکہ اس معاہدے سے نکلتا ہے تو یہ بہت نقصان دہ فیصلہ ہوگا۔ بولٹن نے ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ روسی حکام سے جامع اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ امریکی صدر نومبر میں پیرس میں روسی صدر سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ جوہری ہتھیار معاہدے سے نکلنے کا باضابطہ عملدرآمد ہونا باقی ہے۔ امریکہ نے ابھی روس پر نئی پابندیوں کا فیصلہ نہیںکیا۔ کریملن نے کہا ہے کہ امریکی اور روسی صدور 11 نومبر کو پیرس میں ملاقات کریں گے۔ ملاقات کی ابتدائی تفصیلات پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...