بغداد (اے ایف پی) عراق کے شہر موصل میں کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ عراقی فوج کے مطابق کار دھماکے موصل سے 50 کلومیٹر دور قیارہ قصبہ میں ہوا دھماکے سے کئی دکانیں اور دیگر کاریں تباہ ہو گئیں ہلاک ہونے والوں میں 2 اہلکار بھی شامل ہیں۔ ادھر رکن پارلیمنٹ ایمان نے کہا ہے سکیورٹی کی وزارتیں متنازعہ بن گئی ہیں اور نامزد وزیراعظم اس حوالے سے دبائو میں ہیں نیشنل سکیورٹی دفاع اور وزارت داخلہ کے حوالے سے وزراء کے چنائو کیلئے وزیراعظم پر شدید دبائو ہے۔