اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان اور مراکش نے باہمی دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاکستان میں متعین مراکش کے سفیر نے گزشتہ روز وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے مراکش کو دفاعی پیداوار کے مختلف شعبوں خصوصاً بحری دفاعی تعاون کی پیشکش کی۔