ممبئی (این این آئی)بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنگھ نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ ہونے کی وجہ بتادی اور کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے ملاقات اس لئے منسوخ کی گئی کیونکہ سشما سوراج نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مجوزہ ملاقات سے پہلے وزیر اعظم آفس کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔بھارت نے گزشتہ ماہ مجوزہ ملاقات رضامندی کے صرف 24گھنٹے بعد ہی منسوخ کردی تھی جس کی وجہ مقبوضہ کشمیر میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور کشمیری حریت پسند برہان وانی کی شہادت پر ڈاک ٹکٹ کا اجراء بتائی گئی تھی۔بھارتی اخبار کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یشونت سنہا نے کہاکہ’’ اس سے ثابت ہوتا ہے سشماسوراج کی بات نہیں سنی گئی ٗیہی وجہ ہے کہ بعض اوقات اْنہیں ٹوئٹر منسٹر کہا جاتا ہے‘‘۔سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ سلامتی پر کابینہ کمیٹی میں شامل سینئر وزراء کو اہم فیصلوں پر اندھیرے میں رکھا جاتا ہے۔یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ تمام اہم فیصلے وزیراعظم ہائوس کرتا ہے۔