آزادجموں وکشمیر کا71واں یوم تاسیس آج (بدھ) قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہاہے۔آزادکشمیرمیں آج عام تعطیل ہے۔ دن کاآغاز دارالحکومت مظفرآباد میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ملک کی ترقی اورخوشحالی اورمقبوضہ وادی کی بھارت سے آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔تمام سرکاری عمارتوںپر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔اس موقع پر آزادکشمیر میں مختلف مقامات پرمتعدد تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔اس دن کی مناسبت سے ایک بڑی تقریب پولیس لائن میں منعقدہوگی ۔ آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم کو پولیس پریڈ میں سلامی پیش کی جائے گی۔
آزادجموں وکشمیر کا71واں یوم تاسیس آج منایا جارہاہے
Oct 24, 2018 | 12:45