چیف جسٹس نے سرکاری کوارٹرز کے خلاف آپریشن 3 ماہ موخرکرنے کی ہدایت کردی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا معاملے پر نظر ثانی پر چیف جسٹس کے بے حد مشکور ہیں، پاکستان کوارٹرز میں پولیس کارروائی کی مذمت کرتا ہوں۔ فاروق ستار انتشار پھیلا رہے ہیں ،میری گاری پر کوئی پتھراﺅ نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوارٹرز کے گھر خالی کرانے کے معاملے پر گورنرسندھ عمر ان اسماعیل نے چیف جسٹس ثاقب نثار نے رابطہ کیا اور آپریشن رکوانے کی درخواست کی۔جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری کوارٹرز کےخلاف آپریشن 3 ماہ موخر کرنے کی ہدایت کردی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عامر خان سے بات ہوئی، میں نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بات کی، میری وزیراعظم اور صدر مملکت سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی ، وزیراعظم اس معاملے پر بڑی تشویش کا اظہار کیا، میں نے اس سے اجازت لی کہ میں اس معاملے میں مداخلت کرتا ہوں، میں نے اجازت لی کہ میں چیف جسٹس صاحب سے بات کرتا ہوں، میں نے ان کی ہدایت پر چیف جسٹس سے بات کی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا معاملے پر نظر ثانی پر چیف جسٹس کے بے حد مشکور ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان کوارٹرز میں پولیس کارروائی کی مذمت کرتا ہوں۔ فاروق ستار انتشار پھیلا رہے ہیں معاملہ وفاق کا نہیں مگر کردار ادا کرنے کو کہا ہے۔ میری گاری پر کوئی پتھراﺅ نہیں ہوا۔ گورنر سندھ نے چیف جسٹس سے رابطہ کیا ہے چیف جسٹس ثاقب نثار نے آپریشن تین ماہ کے لئے موخر کرنے کی ہدایت کردی۔ ہم نے گورنر سندھ سے نوٹس لینے کی درخواست کی تھی نظر ثانی کرنے پر ہم گورنر سندھ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے مشکور ہیں۔