پنجاب ہائی وے پٹرول کے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر125افرادکیخلاف مقدمات درج

لاہور (نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس نے غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر125ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔غیر قانونی سبز اور جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر44افراد کیخلاف کارروائی کی، ساونڈایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر3افراد کے خلاف مقدمات قائم کیے اور غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں9افرادکیخلاف مقدمات درج کیے۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے1922سڑک استعمال کرنے والے لوگوں کو دوران سفر مدد فراہم کی جبکہ ایک گُمشدہ بچے محمد عامرکواس کے والدین سے ملوادیا ہے جبکہ پٹرولنگ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے203عارضی تجاوزات ختم کرائی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...