آئی جی پنجاب نے فرائض میں غفلت پر3ڈی ایس پیز کوسزاؤں کاحکم دیدیا

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے فرائض میں غفلت، اختیارات سے تجاوز اور بدعنوانی پر ا ردل روم میں تینڈی ایس پیز کو مختلف سزائیں دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صابر علی کو انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر تنزلی کرتے ہوئے انسپکٹر رینک بنانے کا حکم جاری کیا ۔بطورڈی ایس پی انویسٹی گیشن تھری فیصل آباد اور ایس ڈی پی او صدر راجن پور تعیناتی کے دوران ڈی ایس پی محمد عظیم کو دو مختلف انکوائریز میں قصور وار ثابت ہونے پر تنخواہ میں دودرجے کمی اور سنشورکی سزادی گئی جبکہ ایس ڈی پی او صدر ملتان ڈی ایس پی اسحاق احمد سیال کو انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر سنشورکی سزا دی گئی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سعید احمد، ڈی ایس پی محمد وسیم اور ڈی ایس پی خالد محمود تبسم کو انکوائری میں بے گناہ ہونے پر ان کے شوکاز نوٹسز داخل دفتر کیے جانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...