یوم مجدد الف ثانیؒ کے سلسلہ میں تقریب آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہوگی

Oct 24, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)یوم حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب آج ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہو رہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن اور وائس چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کریں گے جبکہ مہمان خاص سجادہ نشین آستانۂ عالیہ شرقپور شریف میاں ولید احمد جواد شرقپوری ہوں گے۔ تقریب کااہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزیدخبریں