حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار) نواحی علاقہ راجووال میں دوسری شادی رچانے والے ظالم باپ کا اپنے معصوم بچوں پر ظالمانہ تشدد، کئی روز تک بھوکا پیاسا قید رکھا۔ پولیس کا قید خانے پر چھاپہ ملزم گرفتار۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں معصوم بچوں پر تشدد کا سلسلہ نا تھم سکا۔ نواحی گائوں راجووال میں سگے ظالم باپ کا اپنی معصوم بیٹیوں 8سالہ سدرہ اور5سالہ زمرد پر نئی بیگم کے ساتھ مل کر بہیمانہ تشدد معمول بنا لیا، متاثرہ ننھی معصوم بچیوں کا کہنا ہے کہ ان کی حقیقی والدہ کو ان کے باپ عبدالعزیز نے ظلم و تشدد کر کے طلاق دے کر نئی بیوی سے شادی رچالی ہے۔ نئی بیوی پہلے سے طلاق شدہ ہے اور اس کے سابقہ خاوند سے 4بچے ہیں جبکہ نئے خاوند عبدالعزیز سے بھی 3بچے ہو گئے ان کے سگے بچے کوئی گھر میں نقصان کرتے ہیں تو سزا ہمیں دی جاتی ہے۔ چند روز قبل بچی کو کنویں میں الٹا لٹکا کر مار دینے کی کوشش کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے بچیوں کوقید خانے سے بازیاب کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔
حجرہ شاہ مقیم: ظالم باپ کا کمسن بیٹیوں پر بہیمانہ تشدد، کئی روز بھوکا پیاسا رکھا
Oct 24, 2019