لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) حکومت پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین 27اکتوبر کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منائیں گے، قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے ،کشمیری عوام آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ حکومت اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت کرتے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے جس پر بھارت نے قبضہ کررکھا ہے، انشاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا۔
کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی‘سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین 27اکتوبر کویوم سیاہ منائیں گے
Oct 24, 2019