آزاد جموں وکشمیر حکومت کا 72 واں یوم تاسیس آج منایا جارہاہے

آزاد جموں وکشمیر حکومت کا 72 واں یوم تاسیس آج قومی جوش وجذبے سے منایا جارہاہے۔

دن کا آغاز دارالحکومت مظفر آباد میں21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔دن کی مرکزی تقریب پولیس لائن مظفر آباد میں ہو گی۔اس دن کے سلسلے میں مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں ا یک خصوصی سیمینار ہوگا۔مقبوضہ وادی میں طویل مدت سے نافذ کرفیو،مواصلاتی نظام کی معطلی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں آزادجموں وکشمیر حکومت نے یوم تاسیس سادگی کے ساتھ منانے کافیصلہ کیاہے اور اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکیاجائے گا.

ای پیپر دی نیشن