دمشق (اے پی پی) شام کے صدر بشار اسد نے ادلب کے محاذ کو اپنے ملک میں جاری جنگ، آشوب اور دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ صدر بشار اسد نے جنوبی صوبے ادلب میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کرنیوالی شامی فوج کے اگلے محاذوں کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے اس موقع پر اپنے ترک ہم منصب پرتنقید کرتے ہوئے شام کی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت کو ملکی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیا،ترکی اس سے پہلے تک شامیوں کے گھروں، گندم اور تیل کو لوٹتا رہا ہے اور آج ہماری سرزمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔