کوالالمپور(این این آئی)سرکاری فنڈز میں فراڈ کے الزامات کا سامنا کرنے والے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے ٹرائل کے دوران ملک کے اٹارنی جنرل نے کہاکہ نجیب رزاق نے ایسے کرپشن کی جیسے وہ شہنشاہ ہوں۔ اٹارنی جنرل ٹومی تھامس نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نجیب رزاق نے وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور ایس آر سی انٹرنیشنل کے مشیر کے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے فنڈز حاصل کیے۔کوالا لمپور کی ہائی کورٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اجلاس کو ویٹو کرسکتے تھے، وہ تمام فیصلے کرتے تھے، وہ کمپنی کے شہنشاہ تھے، نجیب رزاق نے ایس آر سی سے 4 ارب رنگ اٹ (ملائیشیا کی کرنسی) کے 2 قرضے حاصل کرنے کے لیے سرکاری ضمانت لینے کیلئے اختیارات کا استعمال کیا۔