ہانگ کانگ : عوامی احتجاج رنگ لے آیا، حکومت نے متنازعہ قانون واپس لے لیا

ہانگ کانگ سٹی(انٹرنیشنل ڈیسک)ہانگ کانگ کی حکومت نے کئی ماہ سے جاری احتجاجی مظاہروں کا سبب بننے والا متنازعہ بل باضابطہ طور پر واپس لے لیا ہے۔ ہانگ کانگ کے وزیر سیکیورٹی جون لی نے اسمبلی میں ملزمان کی چین حوالگی کا متنازع قانونی بل واپس لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس بل سے ہانگ کانگ کا معاشرہ انتشار کا شکار ہوا لہذٰا اسے فوری طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ انتظامیہ کی جانب سے اس بل کو واپس لینے میں بہت دیر ہوچکی، اب جب تک ان کے دیگر مطالبات پورے اور پولیس کے ظالمانہ اقدامات کا ازالہ نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...