اسلام آباد(آئی این پی ) بنیادی تعلیم کے شعبے سے جڑے کنٹریکٹ اساتذہ مطالبات منوانے کیلئے ڈٹ گئے۔ اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا ۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی اور ملازمتوں پر مستقلی سمیت تمام مسائل حل کروا کر ہی واپس جائیں گے۔اسلام آباد کے ڈی چوک میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز کے اساتذہ نے دھرنا دیا ہوا ہے۔ پہلے روز وزارت تعلیم کیساتھ مذاکرات بے سود رہے اور مظاہرین دوسرے روز بھی احتجاج پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کئی ماہ سے رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی اور ملازمتوں کی مستقلی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد: کنٹریکٹ اساتذہ مطالبات منوانے کیلئے ڈٹ گئے ، احتجاج جاری
Oct 24, 2019