چیف پائلٹ کا اکاؤنٹ آپریشنل کرنے کی ہدایت‘ ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

Oct 24, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پنجاب کے چیف پائلٹ کی تنخواہ بند کرنے اور اکائونٹ سیل کرنے کیخلاف درخواست پر اکائونٹ آپریشنل کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ہیلی کاپٹر ونگ کے چیف پائلٹ تقرری کا معاہدہ ہوا۔ موجودہ حکومت نے تین سالہ کنٹریکٹ ختم کر کے تنخواہیں روک لیں۔ عدالت عالیہ کے حکم امتناعی پر تنخواہوں کی ادائیگی شروع ہوئی۔ چیف سیکرٹری کے حکم پر وصول کی گئی تنخواہوں کی ریکوری کیلئے اکاؤنٹ سیل کر دیا گیا۔ میرا ایک ہی اکائونٹ ہے اور اسی میں ساری جمع پونجی ہے۔

مزیدخبریں