اسلام آباد+راولپنڈی (صباح نیوز/ نیٹ نیوز/اپنے سٹاف رپورٹر سے) نجی ٹی وی کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی جس پر انکا کوسٹ گارڈ کر دیا گیا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق 17 اکتوبر کو ریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتار لی گئی، موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے احتجاج کیا جس کو روکنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔ اے ایس ایس اہلکار نے آپے سے باہر ہوکر مسافروں پر کرسی دے ماری تاہم خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ دوسری طرف ترجمان اے اے نے کہا منیجر اسلام آباد نے رپورٹ کر دی، جوائنٹ انکوائری کمیٹی بنا دی۔ نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکاروں کی مسافروں پر تشدد کے دوران سر میں کرسی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ سعودی عرب ریاض سے پی آئی اے کی پرواز نمبرPK - 728 کو پشاور میں خراب موسم کی وجہ سے نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر اتارا گیا۔ سینٹ کی مجلس قائمہ برائے ایوی ایشن نے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف اہلکارکی مسافروں سے لڑائی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ایوی ایشن حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ،کمیٹی نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر پی آئی اے سے نکالے جانے والے ملازمین کے معاملے کی تمام تفصیلات بھی مانگ لی ہیں جب کہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے میں کرپشن کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کر دی۔ اجلاس سینیٹر مشاہد اللہ خان کی صدارت میں ہوا، جس میں پی آئی اے سے نکالے جانے والے ملازمین کا معاملہ زیر غور آیا ، چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ 12 بندے ایسے تھے جن پر وہی الزامات تھے لیکن ان کو نہیں نکالا گیا۔ کورٹ آف انکوائری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور نے نوٹس لے لیا۔
اسلام آباد: مسافروں پر تشدد کرنیو الے اے ایس ایف اہلکاروں کو سزا
Oct 24, 2019