نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست کیرالہ سے کانگریس ممبر پارلیمنٹ ہبی ایڈن کی اہلیہ انا لنڈا ایڈن کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں انہوں نے ریپ کے حوالے سے انتہائی متنازع بیان جاری کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انا لنڈا ایڈن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا قسمت ریپ کی طرح ہے، اگر آپ اس کو روک نہیں سکتے ہیں تو اس کا لطف اٹھائیں۔ان کی اس پوسٹ پر کافی ہنگامہ ہوا، جس کے بعد انہوں نے اپنی پوسٹ پر معافی مانگی ہے۔
بھارت:رکن اسمبلی کی اہلیہ کا ریپ سے متعلق شرمناک بیان، معافی مانگنی پڑ گئی
Oct 24, 2019