منی لانڈرنگ کیس، مریم نواز کی درخواست ضمانت پر نیب سے 30 اکتوبر تک جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست میں پراسیکیوٹر نیب کو 30 اکتوبر تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔ دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالتی استفسار پر ان کے وکیل نے بتایا کہ مریم نواز چوہدری شوگرملز کے صرف ایک ہی کیس میں گرفتار ہیں۔ کمپنی کیس میں نیب مداخلت کرنے کا مجاز نہیں۔ ایس ای سی پی نے نیب کو ریفرنس یا کاروائی کے لئے کوئی خط نہیں لکھا۔ منی لانڈرنگ کا بے بنیاد کیس بنا کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نیب نے قانون کا غلط استعمال کر کے گرفتار کیا۔ پانامہ لیکس کیس میں تمام جائیدادیں اور اثاثے ڈکلیئر کر رکھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...