لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر جنہیں عدالتی حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا ہے کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔ سروسز ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں کا ایک بورڈ آج جمعرات کو جیل میں کیپٹن (ر) صفدر میڈیکل چیک اپ کرے گا۔