اسلا م آباد (وقائع نگار) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف مارچ سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ و پولیس نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پولیس و انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کی داخلی راستوں پر بھاری بھرکم کنٹینرز جمع کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے اسلام آباد انتظامیہ نے ممکنہ آزادی مارچ کے شرکاء کو اسلام آبادمیں داخلے سے روکنے کے لیے 600سو کنٹینر جمع کرلیے ہیں گزشتہ روز پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ریڈ زون کو جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز لگانے شروع کردئیے ہیں فیض آباد ، سیرینا چوک ، دامن کو جانے والے راستوں ، ترنول ، ترلائی ، راوت ، پیرودہائی ، بہارہ کہو ، بنی گالہ ، پارک روڈ ، آئی نائن ، آئی ایٹ اور آئی ٹن کے تمام راستوں سمیت دیگر سیکٹرز کی رابطہ سڑکوں کو اہم شاہراوں سے کاٹا جارہا ہے اور کنٹینرز جمع کیے جارہے ہیں واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے اپوزیشن کو تین روز تک انگیج رکھنے کے لیے 15کرو ڑ روپے کی خطیر رقم طلب کررکھی ہے ۔