لاہور (نیوز رپورٹر) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے آزادی مارچ، دھرنا اور موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ مسلم لیگی قائدین نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
شجاعت، پرویز الٰہی کا شہباز کو فون ، نواز شریف کی خیریت دریافت کی
Oct 24, 2019