ملک میں سڑکو ں کے معیار کو بہتربنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی لا رہے ہیں:مراد سعید

Oct 24, 2019

اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ملک میں موٹرویز اور ہائی ویز نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی وجہ سے فعال ہیں اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے محدود وسائل میں ادارے کا نام اور وقار بحال رکھا اور اس کی کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔انھوں نے بدھ کو موٹر وے ایک سیمینار سے کطاب کرتے ہوے ٔ کہا کہ ملک میں سڑکوکے ں معیار کو بہتربنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی لا رہے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور آپریشنل صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے شرکت کی۔ سیمینار سے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ اور گیسٹ سپیکر کامران کیانی نے خطاب کیا۔ انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے تقریب کے شرکائ￿ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایما نداری اور خو ش اخلا قی اس ادارے کے افسروں کے امتیازی اوصاف ہیں۔ جنکی بنا ئ￿ پر یہ ا دارہ پورے ملک کے لیے فخر کی علا مت بن چکا ہے اور ادارے کی نیک نا می پوری قوم کیلئے اعزاز اور فخر کی با ت ہے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں نے موٹروے پولیس کو کرپشن سے پاک ادارہ قرار دیا ہے۔ انسپکٹر جنرل نے ٹریننگ کالج میں زیر تربیت افسران سے تو قع ظا ہر کی کہ اعلیٰ اور معیاری تر بیت حا صل کر نے والے یہ افسران جب میدان میں اتریں گے تو ٹر یفک ڈسپلن کا معیا ر بلند ہو گا اور شا ہراہیں محفو ظ ہو نگی۔اس موقع پر گیسٹ سپیکر کامران کیانی نے موٹروے پولیس کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا موٹروے پولیس نوجوانوں کے رویوں میں کامیابی کے ساتھ تبدیلی لا رہی ہے اور موٹروے پولیس قانون کا نفاذ بغیر کسی تفریق کے کرا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی آرہی ہے۔

مزیدخبریں