جج ویڈیو سکینڈل انسداد دہشتگری عدالت منتقل کرنے کی استدعا مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

Oct 24, 2019

اسلام آباد ( وقائع نگار) ایف آئی اے نے جج ویڈیو سکینڈل انسداد دہشتگری کی عدالت منتقل کرنے کی استدعا مسترد کیے جانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے ایف آئی اے نے انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے قبل ازیں سائبر کرائم کی عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا کو مسترد کردیا تھا ایف آئی اے نے عدالت عالیہ سے اپیل کی ہے کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

مزیدخبریں