وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آسان کاروبار سے متعلق ہمارے منشور کا ایک اور وعدہ پورا ہوا، پاکستان نے عالمی بینک کی رینکنگ میں تاریخ کی سب سے بڑی بہتری حاصل کی۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایک سال میں رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی، پاکستان 136 ویں سے 108 ویں نمبر پرآ گیا، آخری دہائی میں پاکستان 50 درجے پیچھے چلا گیا تھا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اوراچھی بہتری حاصل کی ہے، گذشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کی درجہ بندی میں 50 نمبروں کی کمی واقع ہوئی لیکن اب 28 درجے بہتری واقع ہوئی ہے اورہم 136 سے 108 پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی حکومت کے ان تمام لوگوں کومبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے یہ کام کرنے کے لئے سخت محنت کی لیکن ہمیں ابھی بہت طویل سفرطے کرنا ہے، انشا اللہ 2020 ء کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک بن جائے گا۔