غیرقانونی ٹھیکہ الاٹ کرنے کا ریفرنس، شریک ملزم کی عدم موجودگی پر فردجرم عائد نہ ہو سکی

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت ڈپلومیٹک انکلیو میں غیرقانونی ٹھیکہ الاٹ کرنے کے ریفرنس میں شریک ملزم کی عدم موجودگی کے باعث فردجرم عائد نہ ہو سکی۔جمعہ کوسماعت کے دوران سابق چیئرمین سی ڈی اے کامران لاشاری، سرور سندھو، کامران قریشی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ سابق ڈی جی  سی ڈی اے مظہر حسین کی عدم پیشی پر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی جبکہ ان کی طرف سے میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت پیش کیاگیا، عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کی نئی ڈائریکشن آ گئی ہے،اب ہر کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرینگے،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر عثمان مرزا سے کیسز کی تفصیلات مانگ لی اورکہاکہ ملزمان پر فرد جرم 3نومبر کو عائد کرینگے اورکیس کے سماعت 3نومبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...