لاہور (پ ر) ستارہ سٹوڈیو کی نئی برانچ کا افتتاح جھنگ میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایف پی پی سی سی آئی کے سابق پریذیڈنٹ اور انٹر نیشنل ڈائریکٹر آف لائنز کلب میاں محمد ادریس‘ ستارہ ٹیکسٹائل کے میاں انیس‘ میاں حمزہ انیس‘ مقامی سیاسی رہنما شیخ محمد اکرم اور دیگر کاروباری سیاسی اور سماجی شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر میاں ادریس نے ستارہ گروپ کی ملک کے لئے کی گئی صنعتی‘ سماجی خدمات کا ذکر کیا اور ستارہ سٹوڈیو کی نئی برانچ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔