بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) ٹرائتھلون 2020ء مقابلوں کا بہاولپور میں انعقادکیا گیا۔ مقابلوں کا مقصد تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔ ٹرائتھلون مقابلے بہاولپور کور کی سرپرستی میں کرائے گئے۔ ٹرائتھلون 2020ء مقابلوں میں 3 ایونٹس رکھے گئے۔ ایونٹس میں 300 میٹر تیراکی اور 20 کلومیٹر سائیکلنگ کے مقابلے شامل تھے۔ دس کلومیٹر دوڑ بھی ٹرائتھلون مقابلوں کا حصہ تھی۔