بہاولپور میں ٹرائتھلون 2020 ء مقابلے

Oct 24, 2020

بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ) ٹرائتھلون  2020ء مقابلوں کا بہاولپور میں انعقادکیا گیا۔ مقابلوں کا مقصد تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔ ٹرائتھلون  مقابلے بہاولپور کور کی سرپرستی میں کرائے گئے۔ ٹرائتھلون  2020ء  مقابلوں میں 3  ایونٹس رکھے گئے۔ ایونٹس میں 300  میٹر  تیراکی اور 20  کلومیٹر سائیکلنگ کے مقابلے شامل تھے۔ دس کلومیٹر دوڑ  بھی ٹرائتھلون  مقابلوں کا حصہ تھی۔

مزیدخبریں