فیروز والہ میں تصادم‘ پی ٹی آئی رہنما کے گارڈ کی فائرنگ‘ مخالف جاں بحق 

فیروزوالہ (نامہ نگار) دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل جبکہ راہگیر سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔  بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ حسین ٹاؤن میں پی ٹی آئی رہنما سجاد خان گروپ اور عامر مہر گروپ کے درمیان چودھراہٹ کا تنازعہ تھا۔ جمعہ کی صبح دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلائی ہوئی۔ شام کے وقت عامرم ہر گروپ نے مبینہ طور پر سجاد خان کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔ ڈرائیور نے گاڑی حملہ آوروں کی موٹر سائیکلوں پر چڑھا دی۔  اور سجاد خان کے سکیورٹی گارڈ نے جوابی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عامر مہر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی حیدر علی اور ایک راہگیر محمد علی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔  مقتول عامر مہر کے ورثاء نے نعش جی ٹی روڈ پر رکھ کر ٹریفک بلاک کر دی۔ پولیس نے سجاد خان اور اس کے بھائی شاہد خان سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...